آ کہ تجھ بن اس طرح اے دوست گھبراتا ہوں میں
جیسے ہر شے میں کسی شے کی کمی پاتا ہوں میں
tag icon بے قراری, ہجر, بے_چینی, جدائی
جگرؔ مرادآبادی غزل دیکھیے
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
tag icon محبت, عشق, لَو
ناصر کاظمی غزل دیکھیے
دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیں
دوستوں کی مہربانی چاہئے
tag icon دوست, مشہور اشعار, دل
ترجمہ عبد الحمید عدم
دوستی عام ہے لیکن اے دوست
دوست ملتا ہے بڑی مشکل سے
tag icon دوست, دوستی
ترجمہ حفیظ ہوشیارپوری
دوستوں کو بھی ملے درد کی دولت یا رب
میرا اپنا ہی بھلا ہو مجھے منظور نہیں
tag icon دوست, درد
ترجمہ حفیظ جالندھری
دشمنوں کی جفا کا خوف نہیں
دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں
tag icon دوست, دشمن, وفا
ترجمہ حفیظ بنارسی غزل دیکھیے
دشمنوں سے پیار ہوتا جائے گا
دوستوں کو آزماتے جائیے
tag icon دوست, دشمن, دوستی
خمارؔ بارہ بنکوی غزل دیکھیے
ہمیں بھی آ پڑا ہے دوستوں سے کام کچھ یعنی
ہمارے دوستوں کے بے وفا ہونے کا وقت آیا
ترجمہ ہری چند اختر غزل دیکھیے
اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیں
کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں
احمد فراز غزل دیکھیے
اسی شہر میں کئی سال سے مرے کچھ قریبی عزیز ہیں
انہیں میری کوئی خبر نہیں مجھے ان کا کوئی پتہ نہیں
بشیر بدر غزل دیکھیے
اظہار عشق اس سے نہ کرنا تھا شیفتہؔ
یہ کیا کیا کہ دوست کو دشمن بنا دیا
مصطفیٰ خاں شیفتہ
کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوست
سب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا
tag icon اداسی
ترجمہ ساحر لدھیانوی غزل دیکھیے
مرا ضمیر بہت ہے مجھے سزا کے لیے
تو دوست ہے تو نصیحت نہ کر خدا کے لیے
شاذ تمکنت غزل دیکھیے
شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھ
کیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ
وسیم بریلوی غزل دیکھیے
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
tag icon دوست
احمد فراز غزل دیکھیے
وہ کوئی دوست تھا اچھے دنوں کا
جو پچھلی رات سے یاد آ رہا ہے
tag icon دوست, یاد رفتگاں, یاد
ناصر کاظمی غزل دیکھیے
یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے
ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
tag icon دوست, دشمن
ترجمہ مرزا غالب غزل دیکھیے
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا
tag icon دوست, دوستی
مرزا غالب غزل دیکھیے
ضد ہر اک بات پر نہیں اچھی
دوست کی دوست مان لیتے ہیں
داغؔ دہلوی غزل دیکھیے
زندگی کے اداس لمحوں میں
بے وفا دوست یاد آتے ہیں
ترجمہ نامعلوم
Comments
Post a Comment