آگ تھے ابتدائے عشق میں ہم
اب جو ہیں خاک انتہا ہے یہ
میر تقی میر
عشق ہے عشق یہ مذاق نہیں
چند لمحوں میں فیصلہ نہ کرو
ترجمہ سدرشن فاکر غزل دیکھیے
عشق اک میرؔ بھاری پتھر ہے
کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے
tag icon محبت, عشق, مشہور اشعار
ترجمہ میر تقی میر غزل دیکھیے
عشق جب تک نہ کر چکے رسوا
آدمی کام کا نہیں ہوتا
tag icon محبت, عشق, رسوائی
ترجمہ جگرؔ مرادآبادی غزل دیکھیے
عشق میں بھی کوئی انجام ہوا کرتا ہے
عشق میں یاد ہے آغاز ہی آغاز مجھے
ترجمہ ضیا جالندھری
عشق نازک مزاج ہے بے حد
عقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا
tag icon محبت, عشق
اکبر الہ آبادی
عشق نے غالبؔ نکما کر دیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
tag icon عشق, مشہور مصرعے, مشہور اشعار
ترجمہ مرزا غالب غزل دیکھیے
عشق پر زور نہیں ہے یہ وہ آتش غالبؔ
کہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بنے
tag icon محبت, عشق
ترجمہ مرزا غالب غزل دیکھیے
جذبۂ عشق سلامت ہے تو انشا اللہ
کچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے
tag icon محبت, عشق, مشہور اشعار
انشاءؔ اللہ خاں
جسے عشق کا تیر کاری لگے
اسے زندگی کیوں نہ بھاری لگے
tag icon محبت, عشق, لَو, رومان
ولی محمد ولی غزل دیکھیے
کوئی سمجھے تو ایک بات کہوں
عشق توفیق ہے گناہ نہیں
tag icon محبت, عشق, لَو, گناہ
ترجمہ فراق گورکھپوری
کچھ کھیل نہیں ہے عشق کرنا
یہ زندگی بھر کا رت جگا ہے
tag icon محبت, عشق, لَو
احمد ندیم قاسمی غزل دیکھیے
کوچۂ عشق میں نکل آیا
جس کو خانہ خراب ہونا تھا
tag icon محبت, عشق, در بدری
جگرؔ مرادآبادی غزل دیکھیے
مکتب عشق کا دستور نرالا دیکھا
اس کو چھٹی نہ ملی جس کو سبق یاد ہوا
tag icon محبت, عشق, مشہور مصرعے, مشہور اشعار, لَو
میر طاہر علی رضوی
راہ دور عشق میں روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
tag icon مشہور مصرعے, مشہور اشعار, فلمی اشعار
میر تقی میر غزل دیکھیے
سخت کافر تھاجن نے پہلے میرؔ
مذہب عشق اختیار کیا
میر تقی میر غزل دیکھیے
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
tag icon مشہور اشعار, فلمی اشعار, ترغیبی
علامہ اقبال غزل دیکھیے
Comments
Post a Comment